ترکی میں کورونا ،اموات کی تعداد 11697ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 103 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11697 ہو گئی ہے

1529855
ترکی میں کورونا ،اموات کی تعداد 11697ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 103 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس طرح وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 11 ہزار 697 تک پہنچ گئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ 56 ہزار 692 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 819 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے 2 ہزار 688 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 63 تک پہنچ گئی ہے۔

 اس دوران  ترکی میں  صدارتی  حکم نامے کے تحت تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں سال کے آخر تک آن لائن ہونگی جبکہ  ہفتے اواخر ملک بھر میں  رات کا کرفیو لگایا جائے گا جو کہ شب دس بجے سے صبح دس بجے کے درمیان ہوگا۔



متعللقہ خبریں