ترکی ماحولیات لیبلنگ نیٹ ورک کا رکن منتخب

وزارت ماحولیات و شہری آباد کاری  نے قلیل مدت قبل  مذکورہ نیٹ ورک کے عام اجلاس میں شرکت کی تھی جس دوران ترکی کی  رکنیت کا معاملہ بھی زیر غور آیا

1524415
ترکی ماحولیات لیبلنگ نیٹ ورک کا رکن  منتخب

وزارت ماحولیات و شہری آباد کاری  کی جانب سے سال 2018 میں عمل درآمد  شروع کردہ  ترکی  ماحولیات  لیبلنگ سسٹم عالمی ایکو لیبلنگ نیٹ ورک کا رکن بن گیا ہے۔

ایکو۔ لیبلنگ مصنوعات  و خدمات  میں تعاون، ان کے فروغ اور حوصلہ افزائی کے زیر ِ مقصد سن 1994 میں تشکیل دیے گئے اوربلا مناٖفع  کے عالمی پلیٹ فارم  ورلڈ ایکو لیبلنگ نیٹ  ورک  کے 34 ارکان ہیں۔

وزارت ماحولیات و شہری آباد کاری  نے قلیل مدت قبل  مذکورہ نیٹ ورک کے عام اجلاس میں شرکت کی تھی جس دوران ترکی کی  رکنیت کا معاملہ بھی زیر غور آیا ۔

اجلاس کے اختتام پر ترکی کی رکنیت کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، اس کی وساطت سے ترک صنعتکار  ماحولیات کے  ٹیگ موجود  ہونے والی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف اور برآمدات کر سکیں گے۔

 



متعللقہ خبریں