عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 12لاکھ 40 ہزارسےزیادہ ہو گئی

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 91 لاکھ 96 ہزار 635 افراد متاثر اور 12 لاکھ 41 ہزار 750 اموات ہو چکی ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 56 لاکھ 69 ہزار 70  ہے

1523196
عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 12لاکھ 40 ہزارسےزیادہ ہو گئی

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 91 لاکھ 96 ہزار 635 افراد متاثر اور 12 لاکھ 41 ہزار 750 اموات ہو چکی ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 56 لاکھ 69 ہزار 70  ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 41 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 99 لاکھ 26 ہزار 637 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 29 اور 84 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 779 اور 56 لاکھ 14ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 17 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 887 تک پہنچ چکی ہے۔

فرانس میں 16 لاکھ1 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 38 ہزار 37جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 13 لاکھ 65ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 38 ہزار486 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 12 لاکھ 17ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 32 ہزار766 سے اموات ہوئی ہیں۔

کولمبیا میں 32 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ 11 لاکھ 17ہزار واقعات رپورٹ ہوئے ہیں



متعللقہ خبریں