ترکی میں کورونا ،اموات کی تعداد 9950 ہو گئی

ترکی میں مزید 76جانوں کے ضیاں سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 9950 ہو چکی ہے

1517263
ترکی میں کورونا ،اموات کی تعداد 9950 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دوران حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے جانی نقصان کی تعداد 76 ہے۔

اس اضافے سے وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 9 ہزار 950 ہو گئی ہے۔

ایک دن کے دوران ایک لاکھ 27 ہزار651 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 209 کے نتائج مثبت رہے ہیں۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے ایک ہزار 511 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 519 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں