عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 11لاکھ 18 ہزار ہو گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 2 لاکھ 78 ہزار 207 افراد متاثر اور 11 لاکھ 18 ہزار400 ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 12 ہزار  ہو گئی ہے

1511685
عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 11لاکھ 18 ہزار ہو گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 2 لاکھ 78 ہزار 207 افراد متاثر اور 11 لاکھ 18 ہزار400 ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 12 ہزار  ہو گئی ہے ۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔

امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 730 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد  83 لاکھ 87 ہزار 799 ہو گئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 13 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسپین میں 9 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 33 ہزار775 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 9 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 26 ہزار 267 اموات ہوئی ہیں۔

کولومبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 28 ہزار 970 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 59 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں 8 لاکھ 68 ہزار 675 افراد متاثر اور 33 ہزار 759 ہلاک ہو چکے ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا واقعات کا نیا ریکارڈ بنا جب 24 گھنٹے کے دوران دنیا میں 4 لاکھ سے زائد  واقعات سامنے آئے 



متعللقہ خبریں