سویوز ایم ایس 17خلا کے لیے روانہ

امریکہ اور روسی خلابازوں کی تین رکنی ٹیم قازقستان میں قائم روسی اسٹیشن بیکانور سے سویوز ایم ایس 17 کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہو گئی ہے

1508917
سویوز ایم ایس 17خلا کے لیے روانہ

امریکہ اور روسی خلابازوں کی تین رکنی ٹیم قازقستان میں قائم روسی اسٹیشن بیکانور سے سویوز ایم ایس 17 کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ 
اس سلسلے میں پہلی مرتبہ فاسٹ ٹریک مینوور نامی طریقہ کار استعمال کیا جا رہا ہے جس کے تحت محض تین گھنٹوں میں یہ خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ جائیں گے۔
 قبل ازیں اس کے لیے کم سے کم  دو گنا وقت درکار ہوتا تھا۔
 بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والوں میں امریکی خاتون خلاباز کیٹ روبنس اور روسی خلاباز سیرگئی ریزہیکوف اور سیرگئی سیورشکوف شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں