عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 10لاکھ 45 ہزار سے زائد ہو گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب  دنیا میں10لاکھ46ہزار افراد ہلاک اور3کروڑ57لاکھ9 ہزار متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ68لاکھ 78 ہزار سے زائد ہوگئی ہے

1503548

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 15 ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 76 لاکھ 79 ہزار 644 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 49 لاکھ 40 ہزار499 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 46 ہزار773 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 12 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 475 ہو گئی ہے۔

کولومبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 26 ہزار844 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 62 ہزار سے زائد  واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی 8 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار834 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 8 لاکھ 52 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار225 اموات ہوئی ہیں

متعللقہ خبریں