کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

برّاعظم افریقہ میں وائرس کی وجہ سے 17 ہزار 16 اموات کے ساتھ جنوبی افریقہ سر فہرست ہے

1503694
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 10 لاکھ 46 ہزار  سے تجاوز کر چکی ہے۔ مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 57 لاکھ 30 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 68 لاکھ 89 ہزار ہو گئی ہے۔

بھارت میں،  وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، مزید 884 جانوں کے نقصان سے وباء کی وجہ سے اموات کی کُل تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 600 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں ایک دن میں 61 ہزار 267 کے اضافے سے وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 66 لاکھ 85 ہزار ہو گئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 21 ہزار 663 اور مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 37 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

برّاعظم افریقہ میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 36 ہزار 967 اور مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار  ہو گئی ہے۔ اس وقت خطّے میں 17 ہزار 16 اموات کے ساتھ جنوبی افریقہ سر فہرست ہے۔ مصر میں اموات کی تعداد 5 ہزار 990 اور مراکش میں 2 ہزار 369 ہے۔



متعللقہ خبریں