عالمی وبا:متاثرین کی تعداد 3 کروڑ کے قریب پہنچ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 لاکھ39ہزار200 افراد ہلاک اور دو کروڑ97 لاکھ24 ہزارسے زائد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا سے دو کروڑ15 لاکھ38ہزار547 افراد صحتیاب ہوئے ہیں

1491606
عالمی وبا:متاثرین کی تعداد 3 کروڑ  کے قریب پہنچ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 لاکھ39ہزار200 افراد ہلاک اور دو کروڑ97 لاکھ24 ہزارسے زائد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا سے دو کروڑ15 لاکھ38ہزار547 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور67لاکھ88 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 43 لاکھ 84ہزار افراد متاثر ہوئے اور سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ 33 ہزار207 اموات ہوئی ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 785 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار927افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23 ہزار288 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 28 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار641 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ51 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

میکسیکو میں 6 لاکھ 76ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور71ہزار678 اموات ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں