ٹک ٹاک ایپ کا مسئلہ،مائیکرو سافٹ کنٹرول میں ناکام ہو گئی

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی سرگرمیوں کو ملکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس ایپ پر پابندی لگانا چاہتے ہیں

1490325
ٹک ٹاک ایپ کا مسئلہ،مائیکرو سافٹ کنٹرول میں ناکام ہو گئی

امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کی  مقبول ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے امریکہ میں کاروبار کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوششوں میں ناکام ہو گئی ہے۔

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ چینی کمپنی ٹک ٹاک کے مالک ادارے "بائٹ ڈانس" نے اس کی طرف سے کی گئی پیش کش مسترد کر دی ہے۔

اس کے برعکس  اس  نے امریکہ میں ٹک ٹاک کے آپریشنز کی نگرانی کے لیے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کی قیادت والے ایک کنشورشیم کا انتخاب کر لیا ہے۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی سرگرمیوں کو ملکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس ایپ پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔ اسی لیے صدر ٹرمپ نے بائٹ ڈانس کو ہدایت کی تھی کہ وہ امریکہ میں ٹک ٹاک کا کاروبار اگلے 90 دنوں میں کسی امریکی کمپنی کو  فروخت کر دے۔

 



متعللقہ خبریں