کورونا وائرس: مشرق کے حالات

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے دوبارہ سے پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا

1490337
کورونا وائرس: مشرق کے حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 676 سے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ ایک ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 5 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

بھارت میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 79 ہزار 754 اور مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 46 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

روس میں اموات کی تعداد 18 ہزار 635 اور مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 8 ہزار ہے۔

چار ہزار 268 اموات کے ساتھ سعودی عرب  نے اعلان کیا ہے کہ وائرس کی وجہ سے ملک میں رواں سال کے آغاز سے جاری داخلے و خروج کی پابندیوں کو  ہٹا دیا جائے گا۔ اعلان کے مطابق سرکاری ملازمین، کاروباری افراد، مریض  اور طالبعلموں پر عائد پابندیاں 15 ستمبر یعنی کل سے ہٹا لی جائیں گی۔

انڈونیشیا میں وباء کی وجہ سے 8 ہزار 723 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 382 ہے۔ دارالحکومت جکارتہ میں وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے دوبارہ سے پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

جکارتہ میں آج سے نافذ ہونے والی پابندی کی رُو سے 2 ہفتوں تک تمام اسکول، سیاحتی مقامات، تفریحی مراکز، پارک اور اسپورٹس کمپلیکس بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ ، اجلاس اور سیمینار جیسی تقریبات بھی ممنوع کر دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں