کورونا وائرس: بھارت میں اموات کی تعداد 73 ہزار 953 تک پہنچ گئی

بھارت میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 73 ہزار 953 اور مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 74 ہزار 314 تک پہنچ گئی

1487786
کورونا وائرس: بھارت میں اموات کی تعداد 73 ہزار 953 تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی کُل تعداد 9 لاکھ 2 ہزار 768، مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 84 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 98 لاکھ 79 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

بھارت میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 73 ہزار 953 اور مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 74 ہزار 314 تک پہنچ گئی ہے۔

روس میں اموات کی تعداد 18 ہزار 135 اور مریضوں کی تعداد 14 لاکھ ایک ہزار ہے

ایران میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 127 کے اضافے سے 22 ہزار 669 اور مریضوں کی تعداد 2 ہزار 313 کے اضافے سے 3 لاکھ 93 ہزار 425 ہو گئی ہے

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں حالیہ دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ ہونے کی وجہ سے اضافی حفاظتی تدابیر نافذ کر دی گئی ہیں۔

اسرائیل میں حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 اموات سے ہلاکتوں کی کُل تعداد ایک ہزار 48 اور مریضوں کی تعداد 3 ہزار 496 کے اضافے سے ایک لاکھ 39 ہزار 13 ہو گئی ہے۔

دیگر ممالک میں حالات کچھ اس طرح ہیں:

جنوبی افریقہ میں اموات کی تعداد 15 ہزار 86

عراق میں 7 ہزار 657

پاکستان میں 6 ہزار 359 اور

بنگلہ دیش میں اموات کی تعداد 4 ہزار 593 ہے۔

207 اموات اور 21 ہزار 324 مریضوں کے ساتھ لبنان  میں وزیر خارجہ شربیل وہبی  کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق وہبی کو ان کے گھر میں قرنطینہ میں لے لیا گیا ہےا ور ٹیسٹ نتائج کی تصدیق کے لئے دوبارہ ٹیسٹ کروایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں