کووڈْ ۔19 ویکسین آئندہ برس کے وسط سے پہلے مارکیٹ میں نہیں آسکتی، عالمی ادارہ صحت

ہمیں ویکسین کے کس حد تک با اعتماد اور با اثر ہونے کا واضح طور پر مشاہدہ کرنا ہوگا

1484885
کووڈْ ۔19 ویکسین آئندہ برس کے وسط سے پہلے مارکیٹ میں نہیں آسکتی، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت  کی ترجمان مارگریٹ حارث کا کہنا  ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس  ویکسین سے متعلق وسیع پیمانے کی کاروائیوں کے نتائج کی  آئندہ برس کے وسط  سے قبل    توقع نہیں جاتی ۔

حارث نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں پریس کانفرس کے دوران بتایا ہے کہ ویکسین کی تیاری کے عمل میں طویل سفر طے کیا جا چکا  ہے، 6 تا 9 تحقیق تیسرے مرحلے  کے تجربات میں داخل ہو چکی ہے۔

حارث  نے کووڈ۔ 19 ویکسین کے اثرات اور اس کے محفوظ ہونے کے معاملے میں انتہائی احتیاطی تدابی اخیتار کرنے  کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسرا مرحلہ زیادہ طویل ہونا چاہیے۔کیونکہ ہمیں ویکسین کے کس حد تک با اعتماد اور با اثر ہونے کا واضح طور پر مشاہدہ کرنا ہوگا۔

دنیا بھر میں ویکسین کی تیاری میں مصروف سائنسدان وقت کے ساتھ سخت مقابلہ کر رہے ہیں۔

تا ہم حقائق  پر مبنی مدت کے اعتبار سے آئندہ برس کے وسط تک وسیع پیمانے پر ویکسین کےا ستعمال کی توقع نہیں کی جاتی ۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ عالمی ادارہ صحت دنیا کے ہر مقام کے انسانوں کے کووڈ۔19 ویکسین  کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے لازمی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں