بلااحتیاطی تدابیر معمولات زندگی بحال کرنا تباہی ہوگی: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس  ایڈہانوم گیبریسیوس کا کہنا ہے کہ کوئی ملک ایسا نہیں کہہ سکتا کہ کورونا ختم ہو گیا ہے  جبکہ  وبا پر کنٹرول کئے بغیر روزمرہ معاملات کی بحالی سے بڑی تباہی ہوگی

1482616
بلااحتیاطی تدابیر معمولات زندگی بحال کرنا تباہی ہوگی: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس  ایڈہانوم گیبریسیوس کا کہنا ہے کہ کوئی ملک ایسا نہیں کہہ سکتا کہ کورونا ختم ہو گیا ہے  جبکہ  وبا پر کنٹرول کئے بغیر روزمرہ معاملات کی بحالی سے بڑی تباہی ہوگی۔
ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں ڈاکترٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسوس نےامید کا اظہار کیا کہ مختلف ممالک میں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کے ساتھ بچے سکول جائیں گے جبکہ کام بھی کھل جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی ملک ابھی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ وبا ختم ہو گئی، حقیقت یہ ہے کہ کورونا اب بھی تمام عمر کے لوگوں میں پھیل سکتا ہے۔
 دوسری جانب انہوں نے معیشت کھولنے اور پابندیوں  کو کم کرنے کی حمایت بھی کر دی ہے۔
ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ ہم بچوں کو اسکول اور لوگوں کو کام کی جگہ لوٹتے دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کو محفوظ طریقے سے ہوتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک کورونا کا خاتمہ نہیں کرسکتا،حقیقت میں یہ وائرس آسانی سے پھیلتا ہے اور اگر ہم معیشت کو کھولنا چاہتے ہیں تو ہمیں لوگوں کی زندگیوں کا خیال رکھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث اقتصادی کارکردگی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اس کو 1930 کی دہائی کی  سخت کساد بازاری سے اب تک کا سب سے بڑا اقتصادی بحران قرار دیا ہے۔ 



متعللقہ خبریں