عالمی وبا:ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ گئی

عالمی وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 8 لاکھ 29 ہزار 778 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

1480049
عالمی وبا:ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ گئی

عالمی وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 8 لاکھ 29 ہزار 778 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 دنیا بھر میں اس وقت فعال متاثرین کی تعداد 66 لاکھ 29 ہزار860 ہے جبکہ  کورونا سے متاثرہ ایک کروڑ68 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی  ہوئے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 60 لاکھ ایک ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار663 ہے۔

برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور وہاں24 گھنٹوں میں مزید 1090 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ہے۔

بھارت کورونا سےمتاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور وہاں 33 لاکھ 14 ہزار 953 افراد متاثر ہیں۔

بھارت میں اموات کی مجموعی تعداد 60 ہزار652 ہوگئی ہے۔

روس میں کورونا سے 9 لاکھ 70 ہزار865 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 683 ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار502 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

میکسیکو میں 5 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 62 ہزار 76 اموات ہوئی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں