عالمی وبا:ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی

عالمی وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ  سے زائد ہوگئی ہے اور 8 لاکھ 23 ہزارسے زیادہ  افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

1479330
عالمی وبا:ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی

عالمی وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ  سے زائد ہوگئی ہے اور 8 لاکھ 23 ہزارسے زیادہ  افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 66 لاکھ11ہزار سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں 

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 59 لاکھ 55 ہزار728 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار404ہے۔

برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد36 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہو گئی ۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 141 افراد ہلاک ہوئے اور وہاں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد ہو گئی

۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہو گئی۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 854 افراد ہلاک ہوئے اموات کی مجموعی تعداد 59ہزار612 ہوگئی ہے۔

روس میں کورونا سے 9 لاکھ 66 ہزار189 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 568 ہوگئی ۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13ہزار308 ہو گئی جبکہ 6 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

میکسیکو میں 5 لاکھ 68ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 61 ہزار 450اموات ہوئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں