عالمی وبا:اموات کی تعداد 8 لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 23 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 لاکھ 12 ہزار 537 ہوگئی

1478059
عالمی وبا:اموات کی تعداد 8 لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 23 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 لاکھ 12 ہزار 537 ہوگئی۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 66 لاکھ 88 ہزار 938 ہےجن میں سے 61 ہزار 505 متاثرین تشویشناک ہیں جبکہ 1 کروڑ 68 لاکھ 97 ہزار 85 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس متاثرین کے لحاظ سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اب تک اس وائرس سے 1 لاکھ 80 ہزار 604 اموات ہوچکی ہیں۔
برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 772 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 36 لاکھ 5 ہزار 783 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
میکسیکو میں 19 جانوں کے ضیاں سے اموات کی تعداد 60480 ہو چکی ہے جبکہ  5 لاکھ 60 ہزار 164 متاثر ہیں۔
برطانیہ میں  کورونا کے باعث اموات کی تعداد41 ہزار429 جبکہ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 642 ہو چکی ہے۔
 دیگر ممالک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد کچھ اس طرح سے ہے ۔ اٹلی میں 35427،فرانس میں30513، اسپین میں28838،پیرو میں 27663،کولومبیا میں 17316 اور چلی میں 10852۔

 



متعللقہ خبریں