عالمی وبا:ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ سے بڑھ گئی

خبر کے مطابق، دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 88 ہزار  ہوگئی جبکہ  وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 لاکھ 8 ہزارسے زیادہ ہوگئی

1477584
عالمی وبا:ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
خبر کے مطابق، دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 88 ہزار  ہوگئی جبکہ  وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 لاکھ 8 ہزارسے زیادہ ہوگئی۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال  متاثرین کی تعداد 66 لاکھ 64 ہزار 386، ان میں سے 61 ہزار 662 مریض تشویشناک ہیں جبکہ 1 کروڑ 59 لاکھ 10 ہزار 371 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس متاثرین کے لحاظ سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اب تک کورونا وائرس سے 1 لاکھ 80 ہزار 174 اموات ہوچکی ہیں۔
اب تک امریکہ یں کورونا وائرس کے 58 لاکھ سے زائد واقعات  ہوچکے ہیں جن میں سے فعال  متاثرین  25 لاکھ 13 ہزار 174 ہے۔
امریکہ میں زیر علاج 16 ہزار 739 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 31 لاکھ 48 ہزار 80 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس  کے لحاظ سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 277 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 35 لاکھ 82 ہزار 698 کورونا متاثرین رپورٹ ہو چکے ہیں۔
تیسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں مجموعی واقعات کی تعداد 30 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، اب تک بھارت میں کرونا وائرس سے 56 ہزار 846 اموات ہوچکی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں  پاکستان میں کورونا وائرس کے 591 نئے  واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 765 ہوگئی ہے۔
ملک میں کرونا وائرس کے فعال  متاثرین کی تعداد 10 ہزار 694 ہے، اب تک 2 لاکھ 75 ہزار 836 کرونا وائرس مریض صحت یاب ہو چکے ہی



متعللقہ خبریں