عالمی وبا:ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ 03 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 49 ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 3 ہزار سے زائد ہو گئیں۔

1477384
عالمی وبا:ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ 03 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 49 ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 3 ہزار سے زائد ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 66 لاکھ 9 ہزار 828 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں زیر قرنطینہ ہیں، جن میں سے 61 ہزار 711 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 57 لاکھ 32 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 79 ہزار 200 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 96 ہزار 727 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 13 ہزار 454 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 36 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 55 ہزار 950 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 79 ہزار 562 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 16 ہزار 310 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 897 ہو چکی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 12 ہزار 843 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل متاثرین 6 لاکھ 3 ہزار 338 رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 27 ہزار 245 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا مریض 5 لاکھ 76 ہزار 67 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 59 ہزار 610 ہو گئی جبکہ کورونا کے واقعات 5 لاکھ 49 ہزار 734 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 568 ہوگئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار 138 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 838 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 7 ہزار 879 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 723 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 93 ہزار 769 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 20 ہزار 376 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل مریض 3 لاکھ 54 ہزار 764 ہو گئے۔

ارجنٹائن میں کورونا وائرس 6 ہزار 730 زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 29 ہزار 43 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 405 ہوگئی جبکہ کورونا کے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 313 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 580 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ وہاں  اس کے مریضوں کی تعداد 3لاکھ 5 ہزار 186 تک جا پہنچی ہے۔

بنگلہ دیش کورونا واقعات میں پاکستان سے آگے نکل کر 15ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں اس وائرس نے 3 ہزار 907 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 2 لاکھ 92 ہزار 625 کورونا متاثرین درج ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے  متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 174 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 231 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 10 ہزار 626 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں  میں ہیں،جن میں سے 731 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 75 ہزار 317 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں