کورونا کی وبا کا خاتمہ کب ہوگا،عالمی ادارہ صحت نے بتادیا

عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس 2 سال تک جاری رہ سکتا ہے

1477257
کورونا کی وبا کا خاتمہ کب ہوگا،عالمی ادارہ صحت نے بتادیا

عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس 2 سال تک جاری رہ سکتا ہے۔

خبر کے مطابق، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈ ہانوم گیبریسیوس نے کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا کہ 1918 کے ہسپانوی فلو کی وبا کو ختم ہونے میں 2 سال لگے۔

ادارے کے سربراہ  کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک میں کورونا منتقلی کی شرح میں نمایاں کمی آ ئی ہے،کورونا منتقلی کی شرح میں کمی کا مطلب فتح نہیں ہے۔

 ڈاکٹر ٹیڈروس نے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کWرونا وائرس 2 سال تک جاری رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو کرونا پھیلاؤ روکنے میں مدد کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔

اس سے قبل 19 اگست کو عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہر کی تنبیہہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔



متعللقہ خبریں