عالمی وبا:ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ 97 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار سے زائد جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ  ہو گئیں

1476806
عالمی وبا:ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ 97 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار سے زائد جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ  ہو گئیں۔
امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 77 ہزار 426 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 46 ہزار 534 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس موذی وائرس نے 1 لاکھ 12 ہزار 423 زندگیاں نگل لی ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 5 ہزار 97 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 54 ہزار 987 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 6 ہزار 584 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 16 ہزار 99 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 106 ہو چکی ہے۔

جنوبی  افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 12 ہزار 618 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل واقعات 5 لاکھ 99 ہزار 940 رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 27 ہزار 34 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا مریض 5 لاکھ 67 ہزار 59 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 59 ہزار 106 ہو گئی جبکہ کورونا کے متاثرین 5 لاکھ 43 ہزار 806 ہو گئے۔

کولومبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 183 ہوگئی جبکہ کورونا واقعات کی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار 183 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 813 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 4 ہزار 229 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 671 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل  متاثرین 3 لاکھ 91 ہزار 849 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 20 ہزار 264 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل متاثرین  3 لاکھ 52 ہزار 558 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 403 ہوگئی جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 280 ہو چکی ہے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 6 ہزار 517 افراد کی جان لے چکا ہے، جبکہ اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 884 کورونا مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 548 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 973 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

۔پاکستان میں نئے کورونا وائرس متاثرین اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے واقعات کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 588 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 219 تک جا پہنچی ہے۔



متعللقہ خبریں