عالمی وبا:اموات کی تعداد 7 لاکھ 91 ہزار سے تجاوزکر گئ

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 98 ہزار سے زیادہ تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 91 ہزار سے زائد  ہو گئیں

1476228
عالمی وبا:اموات کی تعداد 7 لاکھ 91 ہزار سے تجاوزکر گئ

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 98 ہزار سے زیادہ تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 91 ہزار سے زائد  ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 64 لاکھ 87 ہزار 382 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا زیر قرنطینہ ہیں، جن میں سے 61 ہزار 728 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 53 لاکھ 15 ہزار 137 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 76 ہزار 342 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 1 ہزار 162 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس موذی وائرس نے 1 لاکھ 11 ہزار 189 زندگیاں نگل لی ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 60 ہزار 413 تک جا پہنچی ہے۔
بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 54 ہزار 17 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 28 لاکھ 41 ہزار 337 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 16 ہزار 99 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 106 ہو چکی ہے۔
جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 12 ہزار 423 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل واقعات 5 لاکھ 96 ہزار 60 درج ہوئے ہیں۔
پیرو میں کورونا کے باعث 26 ہزار 834 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا متاثرین 5 لاکھ 58 ہزار 420 رپورٹ ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 58 ہزار 481 ہو گئی جبکہ کورونا واقعات 5 لاکھ 37 ہزار 31 ہو گئے۔
کولومبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 15 ہزار 979 ہوگئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 178 ہو چکی ہے۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 578 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل واقعات 3 لاکھ 90 ہزار 37 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 797 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 87 ہزار 985 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 397 ہوگئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 98 ہو چکی ہے۔

ارجنٹائن میں کورونا وائرس 6 ہزار 330 افراد کی جان لے چکا ہے، جبکہ اب تک 3 لاکھ 12 ہزار 659 کورونا مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں