" عالمی وبا کا غلبہ"اموات کی تعداد 7 لاکھ 80 ہزار کے قریب پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ سے زائد جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ  ہو گئیں

1474787
" عالمی وبا کا غلبہ"اموات کی تعداد 7 لاکھ 80 ہزار کے قریب پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ سے زائد جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ  ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 64 لاکھ 79 ہزار 490 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں زیر قرنطینہ  ہیں، جن میں سے 62 ہزار 53 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 47 لاکھ 97 ہزار  مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 73 ہزار 716 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 56 لاکھ 12 ہزار 27 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس موذی وائرس نے 1 لاکھ 8 ہزار 654 زندگیاں نگل لی ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 63 ہزار 235 تک جا پہنچی ہے۔
بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 51 ہزار 936 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 3 ہزار 517 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 15 ہزار 740 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 27 ہزار 745 ہو چکی ہے۔
جنوبی  افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 11 ہزار 982 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل  مریض 5 لاکھ 89 ہزار 886 درج ہوئے ہیں۔
پیرو میں کورونا کے باعث 26 ہزار 481 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 5 لاکھ 41 ہزار 493 رپورٹ ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 57 ہزار 23 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 25 ہزار 733 ہو گئے۔
کولومبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 15 ہزار 372 ہوگئی جبکہ کورونا کے  متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 660 ہو چکی ہے۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 513 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل مریض 3 لاکھ 87 ہزار 502 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 646 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 82 ہزار 142 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 19 ہزار 804 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل متاثرین 3 لاکھ 45 ہزار 450 ہو گئے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 369 ہوگئی جبکہ کورونا  متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 197 ہو چکی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 436 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 914 تک جا پہنچی ہے۔
ارجنٹائن میں کورونا وائرس 5 ہزار 814 افراد کی جان لے چکا ہے، جبکہ اب تک 2 لاکھ 99 ہزار 126 کورونا مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 871 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے واقعات اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے ،پاکستان میں کورونا  مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 832 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 190 تک جا پہنچی ہے۔



متعللقہ خبریں