"عالمی وبا"دنیا بھر میں اموات کی تعداد ساڑھے 7 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

دنیا میں کورونا وائرس کے باعث 7 لاکھ 47 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ 22 ہزار زائد  ہے۔

1472249
"عالمی وبا"دنیا بھر میں اموات کی تعداد ساڑھے 7 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

دنیا میں کورونا وائرس کے باعث 7 لاکھ 47 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ 22 ہزار زائد  ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے 53 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1386 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برازیل میں 31 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ برازیل میں کورونا سے مزید 1164 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد23 لاکھ 99 ہزارسے زائد ہوگئی ہے اور ایک دن میں 950 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 47 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ دو ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور15 ہزار260 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11  ہزارسے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 68 ہزار 919 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
 میکسیکو میں 5 لاکھ 46 ہزار افراد متاثر ہیں جب کہ 54 ہزار666 اموات ہوئی ہیں
ترکی میں 18 جانوں کے ضیاں  سے اموات کی  تعداد5891  جبکہ صحت یاب ہوئے  افراد کی تعداد 2 لاکھ 127 ہزار 89 ہو چکی ہے۔   
پاکستان بھر میں 24گھنٹے میں 753کورونا کے نئے کیسز اور 10 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد16ہزار475ہوگئی۔
سندھ میں کوروناکے ایک لاکھ 24 ہزار 929 واقعات  درج ہوئے۔ پنجاب94 ہزار865، خیبرپختونخوا34ہزار947، بلوچستان12ہزار44، اسلام آباد15زار323، آزاد کشمیر2ہزار164 اور گلگت میں کورونا متاثرین کی تعداد 24ہزار2ہوگئی ہے۔



متعللقہ خبریں