عالمی وبا: متاثرین کی تعداد 2 کروڑ سے بڑھ گئی

دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں میں پنجے گاڑنے والی کو وِڈ 19- کی وبا سے 2 کروڑ 26 ہزار افراد متاثر ہو گئے ہیں، جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 7 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی

1470075
عالمی وبا: متاثرین کی تعداد 2 کروڑ سے بڑھ گئی

مہلک اور متعدی نئے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے دنیا بھر میں 2 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو گئے ہیں۔
خبرکے مطابق دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں میں پنجے گاڑنے والی کو وِڈ 19- کی وبا سے 2 کروڑ 26 ہزار افراد متاثر ہو گئے ہیں، جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 7 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی۔
کورونا وائرس  سے اب تک دنیا بھر میں 1 کروڑ 29 لاکھ لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 64 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، دنیا بھر میں کرونا کے فعال  متاثرین  کی تعداد 63 لاکھ 90 ہزار 636 ہے۔
کورونا  مریضوں اور اموات کے لحاظ سے امریکہ سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 617 اموات ہو چکی ہیں، جب کہ مجموعی واقعات کی تعداد 51 لاکھ 99 ہزار سے زائد ہے، فعال مریضوں کی تعداد بھی 23 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، زیر علاج 17 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ 26 لاکھ سے زائد کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا سے اب تک 1 لاکھ ایک ہزار 136 مریض ہلاک ہو چکے ہیں، اب تک 30 لاکھ 35 ہزار سے زائد کرونا  واقعات سامنے آچکے ہیں، جن میں 21 لاکھ 18 ہزار سے زائد صحت یاب ہو گئے ہیں۔
میکسیکو میں چار لاکھ 75 ہزار 902 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 52 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 566 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار 763 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ 



متعللقہ خبریں