مشرق اور افریقہ میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال

حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 654 افراد کے جانی نقصان سے بھارت میں اموات کی کُل تعداد 33 ہزار 461 ہو گئی

1463217
مشرق اور افریقہ میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال

دنیا بھر  میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی کُل تعداد 6 لاکھ 56 ہزار 963، مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 64 ہزار 849 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد  1 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار 693 ہو گئی ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 654 افراد کے جانی نقصان سے بھارت میں اموات کی کُل تعداد 33 ہزار 461 ہو گئی ہے۔ ملک میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار 136 تک پہنچ گئی ہے۔

کووڈ۔19 کی وجہ سے 13 ہزار 354 اموات کے ساتھ روس میں مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 18 ہزار 120 ہو گئی ہے۔

ایران میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 15 ہزار 912 اور مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 606 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 298 اموات کے ساتھ ملک میں ہلاکتوں کی کُل تعداد 7 ہزار 67 ہو گئی ہے۔ 7 ہزار 96 نئے کیسز کے ساتھ  مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار 529 تک پہنچ گئی ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں میں 46 اموات کے ساتھ مصر میں وباء سے متعلقہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 652 اور مریضوں کی تعداد 92 ہزار 482 ریکارڈ کی  گئی ہے۔

عراق میں ایک دن کے دوران کووڈ۔19 کی وجہ سے 96 افراد کی اموات واقع ہوئی اور 2 ہزار 553  نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کےبعد ملک میں ہلاکتوں کی کُل تعداد 4 ہزار 458 اور مریضوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 585 ہو گئی ہے۔

چین میں 68، ہانگ کانگ میں 145 اور جنوبی کوریا  میں 28 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی تشخیص ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں