کورونا وائرس، امریکہ اور یورپ میں صورتحال

اس جنگ کو صرف اور صرف باہمی اتحاد و عزم سے ہی جیتا جا سکتا ہے: وزیر صحت روبورٹو سپرانزا

1462014
کورونا وائرس، امریکہ اور یورپ میں صورتحال

کورونا وائرس کووِڈ 19 کی وجہ سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 48 ہزار 477 اور مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 62 لاکھ 5 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

امریکہ میں اموات کی تعداد 43 لاکھ 15 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔ ریاست فلوریڈا ، نیویارک کو پیچھے چھوڑ کر مریضوں کی تعداد کے حوالے سے کیلیفورنیا کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

فلوریڈا کے حکامِ صحت نے ریاست میں مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

برازیل میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 86 ہزار 449 اور مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 94 ہزار 513 تک پہنچ گئی ہے۔

میکسیکو میں اموات کی تعداد 43 ہزار 374 اور مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار 36 ہے۔

اٹلی میں حالیہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 5 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 35 ہزار 102  اور مریضوں کی تعداد 12 ہزار 442 ہو گئی ہے۔ حالیہ ایک دن میں 275 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ وزیر صحت روبورٹو سپرانزا نے فیس بک سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "دنیا بھرمیں نئے مریضوں کی تعداد میں تشویش انگیز شکل میں اضافہ ہونا جاری ہے۔ ہمیں اپنے ملک کا تحفظ خرابی کی طرف جاتی بین الاقوامی صورتحال کی شکل میں کرنا چاہیے۔ ہم ایک ہی کائنات میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ اس جنگ کو صرف اور صرف باہمی اتحاد و عزم سے ہی جیتا جا سکتا ہے"۔  

اسپین میں جمعہ کے روز جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کووِڈ 19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 28 ہزار 432 اور مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 421 ہو گئی ہے۔ اسپین کے خود مختار علاقے کاتالونیا کی انتظامیہ نے اسپین وزارت صحت سے مختلف اعداد و شمار بتائے ہیں اور حالیہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 493 نئے مریضوں کا اعلان کیا ہے۔ اسپین کے خود مختار علاقوں کاتالونیا اور آراگون میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز یورپ کے دیگر ممالک میں تشویش کا سبب بن رہے ہیں۔

فرانس کے بعد بیلجئیم نے بھی اپنے شہریوں کو کاتالونیا کےسفر سے پرہیز کی ہدایت کر دی ہے۔



متعللقہ خبریں