مشرقی اور افریقی ممالک میں وائرس کی تباہ کاریاں

ایک دن میں 13 ہزار 500 افراد میں وائرس کی نشاندہی ہونے کے ساتھ ملک میں 3 لاکھ 65 ہزار افراد وائرس کی زد میں آئے ہیں

1458181
مشرقی اور افریقی ممالک میں وائرس کی تباہ کاریاں

بھارت میں  مہلک وائرس سے ابتک 27 ہزار 503 افراد ہلاک جبکہ 11 لاکھ 18 ہزار اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ کل 675 افراد جان کی بازی ہارے  اور 40 ہزار سے زائد  افراد میں وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔

ایران میں کل مزید 209 افراد کی ہلاکتوں سے مجموعی جانی نقصان 14 ہزار 188 ہو گیا، ملک میں ابتک 2 لاکھ 74 ہزار وائرس کی زد میں آئے ہیں۔

سعودی عرب  میں گزشتہ 24 گھنٹوں  میں 39 اموات سے وبا سے جانی نقصان 2 ہزار 486 جبکہ اڑھائی ہزارنئے کیسسز کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

2 ہزار 618 جانی نقصان کے حامل بنگلہ دیش نے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے جرمنی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جہاں پر 2 لاکھ 5 ہزار افراد وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

عراق میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90  افراد کے وائرس کی بھینٹ چڑھنے سے مجموعی جانی نقصان 2 ہزار 310 جبکہ شمالی عراق سمیت اس ملک میں 3 ہزار 781 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ملک میں متاثرین کی تعداد 93 ہزار کے قریب ہے۔

بھارت  کے بعد جنوبی افریقہ نے بھی عام وبا سے متاثرہ  دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑنا شروع کر دیا ہے، ایک دن میں 13 ہزار 500 افراد میں وائرس کی نشاندہی ہونے کے ساتھ ملک میں 3 لاکھ 65 ہزار افراد وائرس کی زد میں آئے ہیں۔

وبا سے 778 افراد کے لقمہ اجل بننے والے نائجیریا میں 36 ہزار افراد متاثر ہیں۔  اس ملک کے وزیر ِ خارجہ بھی  وائرس میں مبتلا ہیں۔

پاپا نیو گنی میں ایک 48 سالہ سرطان کی مریضہ  کے کووڈ۔19 سے جان بحق ہونے کے ساتھ اس ملک میں وائرس سےپہلا جانی نقصان ہوا ہے۔

انڈونیشیا میں یومیہ جانی نقصان   میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے  ، ملک میں کل 127 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں تو 1 ہزار 639 میں اس مہلک وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔



متعللقہ خبریں