کورونا وائرس: مغربی دنیا کا گراف

میں اجتماعی قرنطینہ کی حکمت عمل کو ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہتا اور میرا نہیں خیال کہ ہمیں اسے استعمال کرنے کی ضرورت پڑے گی: بورس جانسن

1457681
کورونا وائرس: مغربی دنیا کا گراف

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 6 لاکھ 4 ہزار 960 ، مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 44 لاکھ 29 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 86 لاکھ 20 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برازیل میں حالیہ ایک دن میں 921 جانوں کے نقصان سے اموات کی تعداد 78 ہزار 772 اور مریضوں کی تعداد 28 ہزار 532 کے اضافے سے 27 لاکھ 4 ہزار 860 تک پہنچ گئی ہے۔

میکسیکو میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 578 کے اضافے سے اموات کی تعداد 38 ہزار 888 اور مریضوں کی تعداد 7 ہزار 615 کے اضافے سے 3 لاکھ 38 ہزار 913 ہو گئی ہے۔

45 ہزار 273 اموات اور 2 لاکھ 94 ہزار 66 مریضوں کے ساتھ برطانیہ میں وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے لئے ملک بھر میں دوسرے اجتماعی قرنطینہ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے روزنامہ دی سنڈے ٹیلی گراف کے لئے انٹرویو میں اجتماعی قرنطینہ کو "جوہری مزاحمت" سے مشابہہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس حکمت عمل کو ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہتا اور میرا نہیں خیال کہ ہمیں اسے استعمال کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ انہوں نے کرسمس کے موقع پر بڑے پیمانے پر معمولات زندگی کی طرف واپسی کی امید ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے بعد کے دورانیے میں ضرورت پڑنے پر مقامی سطح پر قرنطینہ کا اطلاق کیا جا سکے گا۔

اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 14 کے اضافے سے اموات کی تعداد 35 ہزار 42 ہو گئی ہے اور مریضوں کی یومیہ تعداد میں 12 ہزار 368 کی کمی ہوئی ہے۔ حالیہ ایک دن میں ملک بھر میں 249 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں اموات کی تعداد 28 ہزار 420 اور مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 255 ہے۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات کے بعد ماسک پہننے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ملک میں اموات کی تعداد 122 ہو گئی ہے۔ ریاست وکٹوریا کے وزیر اعلیٰ ڈینئیل انڈریو نے اشد ضرورت کے صورت میں گھروں سے نکلنے والوں کے لئے ماسک کی پابندی کے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے 200 ڈالر جرمانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں