پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 40 افراد ہلاک

پنجاب میں 2ہزار43مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا ایک ہزار114، اسلام آباد155، بلوچستان127، آزادکشمیر46 اورگلگت بلتستان میں38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں

1456178
پاکستان  میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 40  افراد ہلاک

پاکستان  میں کوروناوائرس سے اب تک ایک لاکھ اٹھہتر ہزار سات سوسینتیس افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں دوہزار ایک سو پینتالیس افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دولاکھ ستاون ہزارنوسوچودہ ہوگئی ہے۔
سندھ میں ایک لاکھ8 ہزار913،پنجاب میں88ہزار539، خیبرپختونخوا میں 31ہزار 217، بلوچستان میں 11ہزار322،اسلام آباد میں14ہزار402، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750 اور آزادکشمیر میں ایک ہزار771 مریض ہیں۔

پنجاب میں 2ہزار43مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا ایک ہزار114، اسلام آباد155، بلوچستان127، آزادکشمیر46 اورگلگت بلتستان میں38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے اور تاحال ملک میں مجموعی طور پر16لاکھ 52 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان کے 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیےسہولیات ہیں۔ اس وقت3 ہزار321 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں

ملک بھر میں کورونامریضو ں کےلیےایک ہزار825 وینٹی لیٹرزہیں، اور اس وقت 330 کورونامریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔

ملک بھر میں کوروناکےایکٹو کیسزکی تعداد73 ہزار 751 ہے اور ایک لاکھ72ہزار810 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں