"کورونا" دنیا بھر میں اموات کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ

کورونا وائرس دنیا کے 5 لاکھ 85 ہزار سے زائد لوگوں کی زندگیاں لے گیا جبکہ 1 کروٰڑ 36 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں

1455988
"کورونا" دنیا بھر میں اموات کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ

کورونا وائرس دنیا کے 5 لاکھ 85 ہزار سے زائد لوگوں کی زندگیاں لے گیا۔

دنیا بھر میں کورونا کے ایک کروڑ 36 لاکھ متاثرین میں سے 35 لاکھ صرف امریکہ میں رپورٹ ہوئے جبکہ  کئی ریاستوں میں پابندیاں سخت کردی گئیں۔
برازیل میں 19 لاکھ 33 ہزار، بھارت میں ساڑھے 9 لاکھ مریض ہیں جبکہ متعدد بھارتی ریاستوں میں جزوی لاک ڈاؤن ہے۔
ادھر ہانگ کانگ میں  مریضوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ہیں۔
سردی کے موسم میں کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے باعث یورپی کمیشن نے رکن ممالک سے فلو ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ادھر تھائی لینڈ میں طویل التوا کے بعد آٹو شو کا انعقاد کیا گیا جبکہ مکی ماؤس کی شرارتیں، چپ منکس کا ڈانس، ماسک اور دیگر پابندیوں کے ساتھ پیرس کے ڈزنی لینڈ کی رونقیں  بھی بحال ہوگئیں۔



متعللقہ خبریں