"کورونا" ترکی میں متاثرین کی تعداد 1 ہزار سے نیچے گر گئی

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 افراد وفات پا گئے جس کے بعد وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 5 ہزار 402 ہو گئی ہے

1455032
"کورونا" ترکی میں متاثرین کی تعداد 1 ہزار سے نیچے گر گئی

ترکی میں 33 دنوں بعد پہلی بار متاثرین کی تعداد 1 ہزار سے کم  ریکارڈ کی گئی۔

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 افراد وفات پا گئے جس کے بعد وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 5 ہزار 402 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں 43 ہزار 231 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 992 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے مزید ایک ہزار 49 افراد کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 720 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں