کورونا وائرس: مشرق میں حالات پر ایک نگاہ

بھارت میں اموات کی کُل تعداد 22 ہزار 674 اور مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 49 ہزار 553 ہو گئی

1453570
کورونا وائرس: مشرق میں حالات پر ایک نگاہ

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 740، مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ 47 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 74 لاکھ 83 ہزار ہو گئی ہے۔

بھارت میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 551 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 22 ہزار 674 اور مریضوں کی تعداد 28 ہزار 637 کے اضافے سے 8 لاکھ 49 ہزار 553 ہو گئی ہے۔

کووِڈ۔19 کی وجہ سے الجزائر میں اموات کی تعداد 4 ہزار، یمن میں 365، مراکش میں 245 اور قطر میں 146 تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک میں حالات کچھ اس طرح ہیں:

تیونس میں اموات کی تعداد 50 مریضوں کی تعداد 245

اردن میں اموات 10 اور مریضوں کی تعداد 176

متحدہ عرب امارات میں اموات 331 مریضوں کی تعداد 54 ہزار 453 اور

لبنان میں اموات کی تعداد 36 اور مریضوں کی تعداد 2 ہزار 168 ہے۔

جاپان کے صوبہ اوکیناوا میں امریکی فوجی اڈوں میں 61 اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے پر فوتینما بحری پیادہ فضائی اسٹیشن بیس اور ہینسن بیس کو داخلے و خروج کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ علاقے کے گورنر تاماکی ڈینی نے کہا ہے کہ فوجی اڈوں پر امریکی فوجیوں کی وائرس کے مقابل اختیار کردہ تدابیر کے بارے میں ہمیں سنجیدہ سطح پر شبہات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 4 جولائی کو امریکہ کے یومِ آزادی کے موقع پر فوجیوں کے لئے منعقدہ تقریبات اور پارٹیوں کے بعد کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں