جنگی جانرروں سے انسانوں میں مزید امراض سرایت کرنے کا خطرہ موجود ہے

حالیہ ایک صدی میں  کورونا طرز کی کم از کم 6 وباؤں کا مشاہدہ ہو چکا ہے

1450580
جنگی جانرروں سے انسانوں میں مزید امراض سرایت کرنے کا خطرہ موجود ہے

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام  نے خبر دار کیا ہے کہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے زونوتک امراض،  جنگلی جانوروں اور ماحولیات  سے متعلق تدابیر اختیار نہ کرنے کی صورت میں پھیلنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

یو این ای پی اور انٹرنیشنل لایئو اسٹاک انسٹیٹیوٹ کی مشترکہ تازہ رپورٹ میں حالیہ برسوں میں بڑھنے والے ایبولا، سارس، زیکا، ایچ آئی وی اور کورونا وائرس کی  طرح کے امراض کے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے پر توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔

یو ای این پی کے سائنسی جائزاتی ادارے کے صدر کا کہنا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ عام وبا  صدی میں محض ایک بار اپنا چہرہ نمو دار کرتی ہے لیکن یہ خیال اب درست نہیں۔ قدرتی زندگی اور انسانی زندگی کے درمیان توازن قائم نہ کیا گیا تو وبائی امراض  میں مزید تیزی آسکتی ہے۔

تنظیم کے ڈائریکٹر انگیر انڈرسن  کا بھی کہنا ہے کہ حالیہ ایک صدی میں  کورونا طرز کی کم از کم 6 وباؤں کا مشاہدہ ہو چکا ہے۔

گوشت کی کھپت میں گزشتہ 50 برسوں میں 260 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے اور  جنگلات کو کھیتی باڑی کے لیے ختم کیا جا رہا ہے۔

اینڈرسن  نے آئندہ کی وباؤں کا سد باب کرنے کے لیے حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ یہ اپنی اپنی  سرزمین میں سائنسی تحقیقات کے لیے سرمایہ کاری کریں۔

 



متعللقہ خبریں