بھارت کورونا مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا میں چوتھے نمبر پر

بھارت میں مزید 384 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی کُل تعداد 16 ہزار 112 ہو گئی

1444781
بھارت کورونا مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا میں چوتھے نمبر پر

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 5 لاکھ ایک ہزار 650، مریضوں کی تعداد 1 کروڑ ایک لاکھ ایک ہزار 988 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 54 لاکھ75 ہزار35 سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت میں مزید 384 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی کُل تعداد 16 ہزار 112 ہو گئی ہے۔ ملک میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 552 افراد میں کووِڈ۔19 کی تشخیص کے بعد مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 859 ہو گئی ہے۔ اس وقت تک 3 لاکھ 9 ہزار 713 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ بھارت مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

دیگر ممالک کی صورتحال کچھ اس طرح ہے:

ایران میں اموات کی تعداد 10 ہزار 364

روس میں 9 ہزار 73

عراق میں ایک ہزار 660 اور

برّ اعظم افریقہ میں اموات کی کُل تعداد 9 ہزار 519 ہو گئی ہے۔

گراف کچھ اس طرح ہے۔

مصر میں اموات کی تعداد 2 ہزار 708

سوڈان 572

چین 4 ہزار 634

پاکستان 4 ہزار 118

انڈونیشیا 2 ہزار 720

جنوبی افریقہ 2 ہزار 413

بنگلہ دیش ایک ہزار 695

سعودی عرب ایک ہزار 511

یوکرائن ایک ہزار 129

آرمینیا 426

بیلاروس 377

قزاقستان 166

قطر 110 اور جارجیا میں اموات کی تعداد 15 ہے۔



متعللقہ خبریں