پہلی دفعہ ایک ویڈیو گیم ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت کی جائے گی

امریکہ میں پہلی دفعہ ایک ویڈیو گیم ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت کی جائے گی

1438591
پہلی دفعہ ایک ویڈیو گیم ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت کی جائے گی

امریکہ میں پہلی دفعہ ایک ویڈیو گیم ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت کی جائے گی۔

اطلاع کے مطابق امریکہ کے محکمہ خوراک و ادویات FDA نے توجہ میں کمی کے شکار اور ہائیپر ایکٹیو بچوں کے علاج میں استعمال کے لئے پہلی دفعہ ایک ویڈیو گیم کی ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت کی اجازت دی ہے۔

FDA کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکیلی انٹر ایکٹیو کی تیار کردہ 'EndeavorRx ' نامی گیم کی مارکیٹنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مذکورہ گیم کو 600 بچوں پر سات سالہ تحقیق کے بعد اور توجہ میں کمی کے شکار ہائپر ایکٹیو بچوں کے علاج کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

یہ گیم 8 سے 12 سالہ بچوں میں انہماک میں اضافے کے لئے EndeavorRx کے نام سے اور طبّی نسخے سے دوا کے طور پر فروخت کی جائے گی۔

بیان کے مطابق یہ گیم پہلی ڈیجیٹل تھیراپی ہونے کے ساتھ ساتھ پہلا کھیل کی بیناد پر تیار کیا گیا طریقہ علاج ہے کہ جس کی AFD کی طرف سے منظوری دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں