کورونا سے خبردار کرنے والی موبائل ایپ کا آغاز

اس ایپ کا استعمال رضاکارانہ طور پر کیا جائے اور اس کا مقصد انفیکشن کا آسان سراغ لگانا اور دیگر افراد کو کورونا کے مریضوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے

1437213
کورونا سے خبردار کرنے والی موبائل ایپ کا آغاز

جرمنی میں کورونا وائرس سے خبردار کرنے والی موبائل ایپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ایپ کا استعمال رضاکارانہ طور پر کیا جائے اور اس کا مقصد انفیکشن کا آسان سراغ لگانا اور دیگر افراد کو کورونا کے مریضوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یہ ایپ حکومت کے کہنے پر جرمن ادارے سیپ اور ڈوئچے ٹیلی کام نے مل کر تیار کی ہے۔ اس  ایپ  سے یہ پتہ چل سکے گا کہ وہ وہ کسی ایسے شخص کے قریب تو نہیں جو کووڈ انیس کے مرض میں مبتلا ہے۔ ایشیاء میں اسی طرح کی ایپس بڑے پیمانے پر استعمال کی جا رہی ہیں لیکن جرمنی میں شہریوں کی نجی معلومات استعمال کرنے کے قوانین بہت سخت ہیں۔ اس لیے عوام کو رضاکارانہ طور پر یہ ایپ استعمال کرنا ہوگی۔

سنگاپور میں گزشتہ ماہ ایسی بلوٹوتھ ٹریکنگ ایپ کا استعمال کیا گیا جو کسی شخص کے وائرس میں مبتلا ہونے سے دوسروں کو آگاہ کرتی ہے۔ وہاں اس کی کامیابی کے اشارے ملے ہیں۔ جرمنی اور فرانس سمیت یورپی ملکوں میں بھی ایسی ٹیکنالوجی کی ضرورت پر بحث کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں