"عالمی وبا"ہلاکتوں کی تعداد 3لاکھ 24ہزار سے متجاوز،متاثرین 50 لاکھ تک پہنچ گئے

"عالمی وبا "کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد پچاس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے

1420347
"عالمی وبا"ہلاکتوں کی تعداد 3لاکھ 24ہزار سے متجاوز،متاثرین 50 لاکھ تک پہنچ گئے

"عالمی وبا "کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد پچاس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
کورونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار589 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 95 ہزار نئے واقعات سامنے آئے
دوسری جانب، وائرس سے اب تک 19 لاکھ اکسٹھ ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
 وائرس سے امریکہ سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,552 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 93,533 ہو گئی ہے، جب کہ 15 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 20 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ 
نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 28,648 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 62 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔
برطانیہ ہلاکتوں کے اعتبار سے  دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 545 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 35,341 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 48 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔
اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 32,169 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 29 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 700 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 162 اموات ہوئیں۔
فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں 28,022 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ واقعات کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
 اسپین میں ہلاکتیں 27,778 ہو چکی ہیں اور مجموعی واقعات کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
 برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 17,983 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 71 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,130 اموات ہو چکی ہیں۔
بیلجیئم میں 9,108 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,193 مریض،  کینیڈا میں 5,912 مریض، ہالینڈ میں 5,715 افراد، میکسیکو میں 5,666، سوئیڈن میں 3,743، پیرو میں 2,914، ایکواڈور میں 2,839، روس میں 2,837، سوئٹزرلینڈ میں 1,891، آئرلینڈ میں 1,561، پرتگال میں 1,247، رومانیا میں 1,137 جب کہ پولینڈ میں 948 کورونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، اٹلی، انڈیا، پیرو، میکسیکو میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ میں 500 سے زائد اموات جبکہ  امریکہ اور برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔



متعللقہ خبریں