کورونا: اموات کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 223 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 3 ہزار 280 تک پہنچ گئی ہے

1420634
کورونا: اموات کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 223 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 3 ہزار 280 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 19 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔
خبر  کے مطابق، امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 93 ہزار پانچ سو سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی جب کہ 2 ہزار 900 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 78  ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔
 اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 32 ہزار ایک سو سے زائد ہو گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 48 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 35 ہزار 3 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔
فرانس میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 28 ہزار2 سے بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک آٹھ ہزار ایک سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
بیلجیئم میں 9,108 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,193 مریض،  کینیڈا میں 5,912 مریض، ہالینڈ میں 5,715 افراد، میکسیکو میں 5,666، سوئیڈن میں 3,743، پیرو میں 2,914، ایکواڈور میں 2,839، روس میں 2,837، سوئٹزرلینڈ میں 1,891، آئرلینڈ میں 1,561، پرتگال میں 1,247، رومانیا میں 1,137 جبکہ پولینڈ میں 948 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، اٹلی ، پیرو، میکسیکو میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ میں 500 سے زائد اموات اور امریکہ اور برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں