"عالمی وبا"اموات کی تعداد 3 لاکھ سے زائد،45لاکھ سے زائد متاثرین

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ،عالمی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے

1417755
"عالمی وبا"اموات کی تعداد 3 لاکھ سے زائد،45لاکھ سے زائد متاثرین

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ،عالمی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے  جبکہ اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 17 لاکھ 03 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔
خبر کے مطابق، امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 57 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 86 ہزار 900 سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 72 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 3 سو سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار1 سو سے زائد ہو گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 33 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 33 ہزار 6سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔
فرانس میں ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 928 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کینیڈا میں وائرس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی گزشتہ اڑھتالیس گھنٹوں میں تعداد دو سو تیرانوے کے ساتھ مجموعی طور پر  5576 اور متاثرین کی تعداد 73401  ہو چکی ہے



متعللقہ خبریں