"عالمی وبا" اموات کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کر گئی

1416229
"عالمی وبا" اموات کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
بتایا گیا ہے کہ پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 16 لاکھ 02 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔
خبر کے مطابق، امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 08 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 83 ہزار 8 سو سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 69 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 21 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 30 ہزار 9 سو سے زائد ہو گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 32 ہزار 6 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔
فرانس میں ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 738 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔



متعللقہ خبریں