"عالمی وبا"43 لاکھ 62ہزار سے زائد متاثر،2 لاکھ 93ہزار سے زائد اموات

دنیا بھرمیں کورونا وائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد 43 لاکھ 62 ہزار 700 ہو چکی ہےجبکہ اس سے 2 لاکھ 93 ہزار  893  ہلاکتیں جبکہ16 لاکھ 13 ہزار 300 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

1416697
"عالمی وبا"43 لاکھ 62ہزار سے زائد متاثر،2 لاکھ 93ہزار سے زائد اموات

دنیابھرمیں کورونا وائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد 43 لاکھ 62 ہزار 700 ہو چکی ہےجبکہ اس سے 2 لاکھ 93 ہزار  893  ہلاکتیں ہوچکی  ہیں ۔
دنیابھرمیں کوروناوائرس کے24  لاکھ 47 ہزار 19 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں، جن میں سے 46 ہزار 342 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 لاکھ 13 ہزار 300 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ  تاحال کوروناوائرس سےسب سےزیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کوروناوائرس سےاب تک 83 ہزار 425 افرادموت کےمنہ میں پہنچ چکےہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 8 ہزار 636 ہو چکی ہے،اور 2 لاکھ 96 ہزار 746 کورونامریض اب تک شفایاب ہوچکے ہیں۔
اسپین میں کوروناکےاب تک 2 لاکھ 69 ہزار 520 متاثرین سامنےآئےہیں جبکہ اس وباء سے 26 ہزار 920  اموات ہوچکی ہیں۔
جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 738 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
 اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 32 ہزار 6 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔
روس کوروناسےزیادہ متاثرہ ممالک میں تیسرےنمبرپرآگیاہےروس میں کوروناسےمتاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ  32 ہزارسے زائدہےجبکہ مہلک وباسے 2 ہزار116افراد جان کی بازی ہارچکےہیں تاہم 43  ہزار 512 افرادصحت یاب ہوچکےہیں۔
یلجیئم میں 8761 مریض، ہالینڈ میں 5510 افراد، کینیڈا میں 5169 مریض، میکسیکو میں 3926، سوئیڈن میں 3313،ایکواڈور میں 2,327، روس میں 2116، پیرو میں 2057، سوئٹزرلینڈ میں 1867، آئرلینڈ میں 1488، پرتگال میں 1163، برازیل میں بارہ ہزار چار سو اکسٹھ مریض جبکہ  رومانیا میں 1002 کورونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں