عالمی وبا: ہلاک شدگان کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

1415159
عالمی وبا: ہلاک شدگان کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
بتایا  گیا ہے کہ پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 15 لاکھ سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔
خبر کے مطابق، امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 80 ہزار سات سو سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 64 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 6 سوسے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 30 ہزار 5 سو سے زائد ہو گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 31 ہزار 8 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔
فرانس میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ 
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 557 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
یلجیئم میں 8,656 مریض، جرمنی میں وائرس سے 7,569 مریض، ہالینڈ میں 5,440 افراد، کینیڈا میں 4,870 مریض، میکسیکو میں 3,465، سوئیڈن میں 3,225، ایکواڈور میں 2,127، روس میں 1,915، پیرو میں 1,889، سوئٹزرلینڈ میں 1,833، آئرلینڈ میں 1,458، پرتگال میں 1,135 جبکہ اسرائیل میں 252 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں