عالمی ادارہ صحت، کووڈ۔19 وائرس چمگاڈروں سے انسانوں تک پہنچا ہے

اس سلسلے میں بھی سائنسدانوں کو مزید تحقیق کی ضرورت ہے، کیونکہ اس وقت بعض مفروضات سے کام لیا جا رہا ہے

1413808
عالمی ادارہ صحت، کووڈ۔19 وائرس چمگاڈروں سے انسانوں تک پہنچا ہے

عالمی ادارہ صحت   کا کہنا ہے کہ کووڈ۔19 چمگاڈروں سے پھیلا ہے اور چینی سمندری جانور فروخت کیے جانے والے بازار نے اس وائرس کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر پیٹر بین جو جانوروں کی بیماریوں کے ماہر ہیں، نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جانوروں کی مارکیٹ مہلک وبا کے پھیلنے کا ذریعہ تھی؟ یا اس کے ماحول سے اس وبا کو پھیلنے میں مدد ملی؟ اور یا سب کچھ محض اتفاق تھا؟ اس پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر نے کہا کہ تاحال یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ یہ وائرس زندہ جانوروں سے پھیلا تھا اور یا یہ کہ وہاں آنے جانے والے لوگ اس کے پھیلاؤ کا ذریعہ تھے؟

ڈاکٹر پیٹر بین ایمبیریک کے مطابق چمگادڑوں میں یہ وائرس تیزی سے پھیلا لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کون سے جانور ہیں جو اسے انسانوں میں منتقل کرنے کا ذریعہ بنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ امکانات اسی بات کے ہیں کہ یہ وائرس انسانوں میں جانوروں سے منتقل ہوا ہے تاہم اس سلسلے میں بھی سائنسدانوں کو مزید تحقیق کی ضرورت ہے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کورونا کے وہان کی ایک لیبارٹری کی پیداوار ہونے کا دعوی کر رکھا ہے۔

دوسری جانب حکومت ِ چین ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ان الزامات کو سیاسی قرار دے رہی ہے۔



متعللقہ خبریں