عالمی وبا: ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئی

کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ انتالیس ہزار سے زائد متاثر جبکہ اب تک جہان فانی سے دو لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کوچ کر چکے ہیں

1413597
عالمی وبا: ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئی

کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ انتالیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس نامی مہلک وبا کے باعث اب تک جہان فانی سے دو لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کوچ کر چکے ہیں۔
بتایاگیا ہے کہ پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 13 لاکھ پچپن ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 76 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 56 ہزارسے زائد ہو گئی ہے جب کورونا نے مزید 244 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ مزید 369 افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہار گئے ہیں۔ اٹلی میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 29 ہزار 9 سو سے زائد ہو گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 6 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ ملک میں مزید 649 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 30 ہزار 6 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔
فرانس میں ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں کورونا سے مزید 278 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 25 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب ،برازیل میں 466،  میکسیکو میں 197،  کینیڈا میں 172 اور بھارت میں 104 مریض دم توڑ گئے۔
 دیگر ملکوں میں پچاس سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جن میں سویڈن، پیرو، ہالینڈ، بیلجیم شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں