چین خلائی اسٹیشن قائم کرے گا،راکٹ مدار میں داخل ہوگیا

چین کے لانگ مارچ فائیو بی کیریئر راکٹ نے گزشتہ منگل کی شام صوبہ ہینان کے ون چھانگ اسپیس لانچ سنٹر سے اپنی پہلی کامیاب پرواز کی

1412881
چین خلائی اسٹیشن قائم کرے گا،راکٹ مدار میں داخل ہوگیا

چین نے خلائی تحقیق کے شعبے میں ایک اور اہم کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔ 
یہ کامیابی چین کو پانچ مئی سن 2020  کی شام حاصل ہوئی۔ 
چین کے لانگ مارچ فائیو بی کیریئر راکٹ نے گزشتہ منگل کی شام صوبہ ہینان کے ون چھانگ اسپیس لانچ سنٹر سے اپنی پہلی کامیاب پرواز کی اور چین کے انسان بردار خلائی مشن کی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب رقم کردیا ۔ 
شام چھ بجے پرواز بھرنے والے اس راکٹ کی لمبائی تقریباً 54میٹر ہے، اس کا قطر تقریباً پانچ میٹر ہے۔ جو 18 منزلہ عمارت کے مساوی بنتی ہے۔ اس کے ساتھ جانے والے پے لوڈ کا وزن 22 ہزار کلو تھا۔
 چین  کے  خلائی اسٹیشن کے مداراتی تعمیری مرحلے کے سلسلے کی پہلی خلائی پرواز ہے۔
 چین کے انسان بردار خلائی انجینئرنگ کے دفتر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی چھی منگ نے اسی  روز انکشاف کیا کہ فالو اپ کوور ماڈیول سمیت دو مزیدتجرباتی ماڈیولز بھی لانچ کئے جائیں گے۔ 
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر دو ہزار بائیس میں مکمل ہوگی اور اس سلسلے میں کل بارہ خلائی پروازوں کا منصوبہ ہے۔
دوسری جانب ان خلائی مہمات کو انجام دینے والے خلابازوں کا انتخاب بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں