"کورونا "دنیا بھر میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 200 جبکہ اس وائرس سے 36 لاکھ 71 ہزار 600  افراد متاثر ہو چکے ہیں

1411363
"کورونا "دنیا بھر میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 200 جبکہ اس وائرس سے 36 لاکھ 71 ہزار 600  افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 12 لاکھ 11ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں.
امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 570 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 69 ہزار 920 سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ  12 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ  88  ہزار سے زائد ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 288 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 734 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ  90 ہزار سے زائد ہے۔
اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 164 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 428 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 195 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 29 ہزار 079 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد ہے۔
فرانس میں بھی کورونا نے مزید 306 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 210  سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 900 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
بیلجیئم میں 7924 مریض، ہالینڈ میں 5,082 افراد، چین میں 4633کینیڈا میں 3854، سوئیڈن میں 2769، میکسیکو میں 2271، سوئٹزرلینڈ میں 1784، ایکواڈور میں 1569، روس میں 1356، پیرو میں 1344، آئرلینڈ میں 1319، پرتگال میں 1063 اور اسرائیل میں 235 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں