مڈگاسکر کی تیار کردہ "کووِڈ آرگانکس" نامی دوا کی طلب میں اضافہ

سینیگال کے بعد گنی بساو کی طرف سے بھی مڈگاسکر میں تیار کردہ آرگانک دوا "کووِڈ آرگانکس " کی طلب

1406660
مڈگاسکر کی تیار کردہ "کووِڈ آرگانکس" نامی دوا کی طلب میں اضافہ

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ  11 ہزار 631 سےزائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ  پینسٹھ ہزار176اورصحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 862 ہے۔

چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 4 ہزار 633 اور مریضوں کی تعداد 82 ہزار 830 ہے۔

دارالحکومت بیجنگ اور ملک کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں مڈل اسکولوں کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔

الجزائر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 432 افراد کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔ مریضوں کی کُل تعداد 3 ہزار 517 ہے۔

الجزائر حکومت نے قرنطینہ تدابیر کی مدت میں 14 مئی تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔

مڈگاسکر میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے تیار کردہ آرگانک دوا "کووِڈ آرگانکس " کو سینیگال کے بعد گنی بساو نے بھی طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ مڈگاسکر تحقیقی انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں نے متعدد جڑی بوٹیوں کے استعمال سے قوت "کووِڈ آرگانک" نامی دوا تیار کی ہے جو وائرس کے مقابل قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہے۔



متعللقہ خبریں