باوّن ہزار اموات کے ساتھ امریکہ کورونا وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے

نیو یارک کے گورنر نے گورنر دفتر کے فیصلے سے میڈیکل اسٹوروں کو کورونا ٹیسٹ کرنے کا اختیار دے دیا

1405345
باوّن ہزار اموات کے ساتھ امریکہ کورونا وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ملین 9 لاکھ  کےلگ بھگ ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے۔

52 ہزار اموات کے ساتھ امریکہ کورونا وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

ریاست نیو یارک کے گورنر نے گورنر دفتر کے فیصلے سے میڈیکل اسٹوروں کو کورونا ٹیسٹ کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

اٹلی میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 415 اموات کے اضافے سے کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 26 ہزار 384 ہو گئی ہے۔ اس وقت تک کورونا کی وجہ سے وفات پانے والوں میں 150 ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

ملک میں ہفتے کے آخر میں مریضوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی جو کل بھی جاری رہی اور مریضوں کی تعداد 680 تک گر کر ایک لاکھ 5 ہزار 847 ہو گئی ہے۔

فرانس میں حالیہ ایک دن میں 369 اموات کے ساتھ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار 614 اور مریضوں کی تعداد ایک ہزار 537 افراد کے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 358 تک پہنچ گئی ہے۔

برازیل میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 346 اموات کےاضافے سے 4 ہزار 16 ہو گئی ہے اور مریضوں کی تعداد 5 ہزار 514 کے اضافے سے 58 ہزار 509 ہو گئی ہے۔

ارجنٹائن میں اموات کی تعداد 186 اور مریضوں کی تعداد 3 ہزار 780 ہے۔ ملک میں وباء کے خلاف جدوجہد کے لئے 20 مارچ کو اعلان کئے گئے قرنطینہ کی مدت میں تیسری دفعہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرناننڈز نے کہا ہے کہ سماجی قرنطینہ 10 مئی تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں