ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف مدافعتی پلازمہ طریقہ علاج شروع کر دیا گیا

ضلع ازمیر کے ایجئین یونیورسٹی ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مدافعتی پلازمہ طریقہ علاج شروع کر دیا گیا

1401814
ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف مدافعتی پلازمہ طریقہ علاج شروع کر دیا گیا

ترکی کے ضلع ازمیر کے ایجئین یونیورسٹی ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مدافعتی پلازمہ طریقہ علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

ایجئین یونیورسٹی کے نائب ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر کُتسال طور خان نے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے صحتیاب مریضوں کے خون میں وائرس کو شکست دینے کی صلاحیت والے اینٹی کلور شامل ہیں۔ مدافعتی پلازہ طریقہ علاج میں ہم ان اینٹی کلور کو صحتیاب ہونے والے افراد کے خون سے لے کر مریضوں کے خون میں شامل کر رہے ہیں۔

طور خان نے کہا ہے کہ گذشتہ جمعہ کو علاج مکمل ہونے کے بعد دو نیگیٹیو ٹیسٹ  والے دو مریضوں کے پلازمہ کو ہم نے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج مریضوں کو دیا ہے ۔ مریضوں کی حالت بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر طور خان نے کہا ہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد صحتیابی سے 14 دن کے بعد پلازمہ عطیہ کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں